ہدایتکار ادیتیہ چوپڑا نے ڈیبیو فلم میں کام کی خبر کو سب سے چھپانے کو کہا، انوشکا شرما

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ہدایتکار ادیتیہ چوپڑا کے ساتھ اپنی ڈیبیو فلم رب نے بنادی جوڑی میں کام شروع کیا تو انہوں نے کہا تھا کہ میں والدین سمیت کسی کو بھی فلم میں کام کرنے کے بارے میں نہ بتاوں بلکہ اسے سب سے چھپاوں۔ واضح رہے کہ انوشکا نے 2008 میں بننے والی اس فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔انوشکا نے کہا کہ میں نے ایسے ہی کیا کیونکہ ادیتیہ چوپڑا نہیں چاہتے تھے کہ کسی کو پتہ چلے کہ میں فلم میں شاہ رخ کے مقابل ہیروئین ہوں۔ اس حوالے سے ادیتیہ چوپڑا نے اس بات کی وضاحت کچھ یوں کی کہ میں چاہتا تھا کہ کمپنی کو ایک اچھی اور کامیاب فلم دوں۔ یاد رہے کہ رب نے بنادی جوڑی باکس آفس پر ہٹ ہوئی، تاہم اس کے باوجود انوشکا کو شہرت ان کے کیریئر کی تیسری 2010 کی فلم بینڈ باجا بارات سے ملی۔ان دنوں انوشکا اپنی آئندہ آنے والی فلم چکدے ایکسپریس کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو کہ سابق بھارتی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کی داستان حیات پر مبنی ہے۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in