ہر شعبے میں پاکستان کے ساتھ کام کو تیار ہیں، چینی سفیر۔


پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان میں ہر شعبے کے دوستوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ چین سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم طویل مدتی آزادانہ ترقی کیلئے پاکستان کی صلاحیت بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ترقی، سیکیورٹی کو متوازن کرنے کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ساتھ دو پہیوں کی طرح سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in