ہمیں صبح 3 بجے جاگنے میں کوئی دلچسپی نہیں، انوشکا شرما

بھارتی معروف خوبرو جوڑی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے رات کو سونے کا معمول کافی متاثر کُن ہے جسے عقلمندانہ اور صحت مند قرار دیا جا سکتا ہے۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جوڑی دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے جس کی وجہ ان شخصیات کا انٹرٹینمنٹ اور کرکٹ انڈسٹری سے وابستہ ہونا ہے۔گزشتہ دنوں اس جوڑی نے ایک نجی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی۔اس دوران ریڈ کارپٹ پر انوشکا شرما سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کی فیملی کا کوئی ایسا دوست ہے جس کے ساتھ آپ اور ویرات صبح 3 بجے پارٹی کر سکیں؟اس سوال کے جواب میں انوشکا شرما نے کہا کہ اگر ہم میں سے کوئی بھی صبح 3 بجے جاگتا تو ہم ضرور کسی دوست کو کال کر لیتے مگر ہم صبح 3 بجے تک جاگنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمیں صبح 3 بجے جاگنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم رات جَلدی سو جاتے ہیں۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in