ہنڈا کمپنی نے گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا
کراچی(نیوز ڈیسک)ہنڈا کمپنی نے گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ۔ہنڈا سی ڈی 70 پانچ ہزار مہنگی ،قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 500 کی ہوگئی ۔ہنڈا سی ڈی ڈریم 70 بھی پانچ ہزار روپے مہنگی ـ،قیمت1 لاکھ 24 ہزار 500 ہوگئی ۔ ہنڈا پرائڈر 100 سی سی کے دام 5 ہزار روپے بڑھ گئے۔نئے دام 1لاکھ 55 ہزار 900 روپے ہوگئے۔نوجوانوں کا من پسندہنڈا سی جی 125سی سی ،3400 روپے مہنگا،اب1 لاکھ 79 ہزار 900 کی ملے گی ۔ہنڈا سی جی 125 سپیشل ایٍیشن بھی 3400 روپے مہنگا، نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 900 روپے ہوگئی ۔ہنڈا سی بی 125 ایف 10 ہزار بڑھکر 2 لاکھ 73 ہزار 900 کی ملے گیہنڈا سی بی 150 ایف 15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 38 ہزار 900 کی ملے گی ہنڈا سی بی ایف سلور 15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 900 میں ملے گی،واضح رہے کہ کمپنی نے گزشتہ روز گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیاتھا۔