ہنڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

ہنڈا کاریں تیار کرنے والی کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ہنڈا سوک آر ایس کی نئی قیمت 9199000 روپے ہو گئی ہے۔گاڑیوں کے حوالے سے مؤقر ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق ہنڈا 5L M-CVT سی وی ٹی کی قیمت 7779000 روپے سے بڑھ کر 8099000 روپے ہو گئی ہے جب کہ ہنڈا BR-V کی نئی قیمت 5949000 روپے ہو گئی ہے جب کہ پرانی قیمت 5649000 روپے تھی یعنی گاڑی کی قیمت مٰں کل تین لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ہنڈا HR-V VTi کی نئی قیمت 7199000 روپے ہے جب کہ HR-V VTiS کی بھی نئی قیمت 7399000 روپے ہو گئی ہے۔ہنڈا سٹی 2L مینوئل کی قیمت 4329000 روپے سے بڑھ کر4579000 روپے ہو گئی ہے، ہنڈا سٹی 2L سی وی ٹی کی نئی قیمت 4729000 روپے ہوگئی ہے۔ہنڈا سٹی 5L ایسپائر مینوئل کی قیمت 4739000 روپے سے بڑھا کر 5019000 روپے کر دی گئی ہے جب کہ ہنڈا سٹی 5L M/T کی قیمت 4939000 روپے سے بڑھا کر 5229000 روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہنڈا سٹی 5L ایسپائر CVT کی قیمت 5119000 روپے سے بڑھا کر 5419000 روپے کر دی گئی ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in