ہیپاٹائٹس سی کے مریض دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی (کالا یرقان ) کے مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ 98لاکھ ہے ۔ پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر سعید اختر نے جنگ سے گفتگو میں بتایا کہ اس مرض کی شناخت کے لیے12سال سے زائد عمر کی پوری ملکی آبادی کی اسکرنینگ کرنا ہوگی ۔ جس میں3 سے 12سال کی عمر کے بچوں کو تر جیح دینا ہوگی۔ ڈاکٹر سعید اختر نے بتایا کہ سبکدوش وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ 6اگست کو انسداد ہیپاتائٹس کے قومی پروگرام کا با قا عدہ آغاز کیا تھا ۔ جس کو ملک گیر پیمانے پر وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وبائی مرض عمو ماَ حجا موں کے ذریعہ پھیلتا ہے جو حجا مت کےلیے ایک ہی استر ایا ریزراستعمال کرتے ہیں ۔ جو آنے والے ہیپا ٹائٹس سی مریض کےلیے بھی استعمال کیا گیا ہو۔ اسی طرح ابال کر استعمال میں لائی جانے والی سرنج سے واٹر میں ختم نہیں ہوجاتا اور وہ متاثرہ شخص سے دوسرے کو منتقل ہوتا ہے ۔ اسی طرح دندان ساز بھی مناسب طور پر اسٹیئرلائنرڈآلات برؤے کار نہیں لاتے بغیر اسکر نینگ کے خون کی منتقلی بھی انفیکشن کے پھیلنے کا باعث بن سکتی ہے

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in