یوٹیوب نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے لیے اپنے ڈیزائن میں تبدیلیاں کردیں

یوٹیوب نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے لیے اپنے ڈیزائن میں تبدیلیاں کی ہیں۔یوٹیوب ایپ کے ڈیزائن میں کی جانے والی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ عام بٹنز اور ٹولز کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔یوٹیوب ایپ کا یہ نیا فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا اسی طرح چند نئے فیچرز بھی دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس کا حصہ بنے ہیں۔ڈیزائن میں کی جانے والی تبدیلیوں اور فیچرز کے بارے میں جانیں جو اب تمام صارفین دستیاب ہیں۔یوزر انٹرفیس میں کی جانے والی تبدیلیاںیوٹیوب میں عام استعمال ہونے والے بٹنز جیسے لائیک، ڈس لائیک اور شیئر کو بدلا گیا ہے اور انہیں حقیقی معنوں میں بٹن بنادیا گیا ہے۔نیا ڈارک موڈ یوٹیوب نے ایپ کے بیک گراؤنڈ میں رنگوں کو بدل کر نئی اپ ڈیٹ میں ڈارک موڈ کو زیادہ ڈارک بنادیا ہے۔ اس تبدیلی کا مطالبہ متعدد یوٹیوب صارفین کافی عرصے سے کررہے تھے کیونکہ گرے شیڈ کو بیشتر افراد ڈارک تسلیم نہیں کرتے تھے۔ اب نئے ڈارک موڈ میں سیاہ رنگ زیادہ نمایاں ہے اور اس پر سوئچ کرنے سے ڈیوائس کی بیٹری لائف بھی بڑھتی ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in