یوکرین کا ایک میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ

یوکرین نے ایک میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیاہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کے مکیوکا شہر میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں روسی فوجی موجود تھے۔دوسری جانب روس کی طرف سے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کے اس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔روسی حکام کا کہنا ہے کے جنگ زدہ علاقے میں یوکرین کی طرف سے سال نوکے آغاز پر میزائل حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک تعلیمی ادارے کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in