‏طُورخم پر آرمی کی ریسکیو ٹیموں کا برق رفتار ریسکیو آپریشن جاری

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) شدید طوفان اور آسمانی بجلی کی وجہ سے طُورخم پر لینڈ سلائیڈ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹ کے مطابق طُورخم پر آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے تلے دبی تیسری لاش کو بھی نکال لیا گیا ہے۔طُورخم پر آرمی کی ریسکیو ٹیموں کا برق رفتار ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ پاک آرمی کی اربن، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں سرگرم ہے۔ پاک آرمی ،ریسکیو 1122 اور سول انتظامیہ کی مشترکہ ریسکیو کاوشیں جاری ہیں۔ آرمی انجینئرز کے متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے سے ملبہ ہٹانے میں مصروفِ عمل ہیں۔پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے اپنے مخصوص سرچ کیمروں، ریسکیو ریڈار، کٹرز، اور لائف لوکیٹرز کی مدد سے ملبے دبے دو افراد کی لاشیں جبکہ 12 افراد کو زندہ نکال لیا ہےجن کی حالت خطرے سے باہر ہےپاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے آخری فرد کے انخلاء تک آپریشن جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوامی خدمت میں پیش پیش ہے۔طُورخم ، خیبر پختونخواہ میں شدید طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی کے باعث آنے والی لینڈ سلائیڈکی اطلاع ملتے ہی آرمی کی ریسکیو ٹیمیں متحرک ہو گئی تھیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in