2023ء کا پہلا سورج طلوع ہو گیا
ملک بھر میں امید و عزم کی نئی کرنیں بکھیرتا 2023ء کا پہلا سورج طلوع ہو گیا۔نئے اہداف، نئے خواب اور تعمیر و ترقی کی دعاؤں کے ساتھ سالِ نو کا آغاز ہوا ہے۔خوشیاں اور غم اپنے دامن میں سمیٹے 2022ء کا اختتام ہو گیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں سالِ نو کا پہلاسورج 7 بج کر 16 منٹ پر طلوع ہوا۔محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2023ء کا پہلا سورج شام 5 بج کر 54 منٹ پر غروب ہو گا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today