24 گھنٹوں کے اندر 82 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ۔

جان خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز ڈینگی کے 44، راولپنڈی میں 20، ملتان میں 5، فیصل آباد میں 4 اور قصور میں 3 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ گوجرانوالا، ننکانہ، بہاولپور، چکوال، جھنگ اور چنیوٹ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے کُل 52 مریضوں سمیت صوبے بھر میں کُل 93 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in