240 کروڑ کی فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان نے کتنے کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کیا؟
شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ یش راج بینر تلے بننے والی فلم رواں برس کی میگا بجٹ فلموں میں سے ایک ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی تیاری میں 240 کروڑ روپے کا خرچہ ہوا ہے، شاہ رخ خان نے 35 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔دیپیکا پڈوکون کو 10 کروڑ روپے دیے گئے جبکہ جان ابراہم نے 15 کروڑ روپے بطور معاوضہ لیے۔شاہ رخ خان نے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ نفع میں شراکت کا معاہدہ بھی کیا تھا۔150 کروڑ روپے فلم کی پروڈکشن پر خرچ ہوئے، ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کو 15 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔فلم کی تشہیری مہم پر 15 کروڑ کے اخراجات آئے، یہ تمام اخراجات ملا کر ’پٹھان‘ کا کُل بجٹ 240 کروڑ روپے بنا۔#PathaanMovie #Bollywood #ShahRukhKhan #DeepikaPadukone #BoxOffice #IndianFilm
Visited 1 times, 1 visit(s) today