93سالہ بھارتی خاتون کو 80 سال بعد فلیٹ واپس مل گئے

ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو 2فلیٹ ان کی مالکن خاتون کو دینے کی ہدایت کردی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بھارت میں عدالت میں کیس چلنے کے بعد بلآخر 93 سالہ خاتون کو 80 سال بعد اس کے 2 فلیٹس واپس مل گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو جنوبی ممبئی کے 2 فلیٹ ان کی مالکن 93 سالہ خاتون کو دینے کی ہدایت کردی تا کہ 8 دہائیوں سے جاری جائیداد کا تنازع ختم ہوجائے۔یہ فلیٹس جنوبی ممبئی میں روبی مینشن کی پہلی منزل پر ہیں جو کہ 500 اور 600 مربع فٹ پر واقع ہیں۔ 28 مارچ 1942 کو اس وقت کے ڈیفنس آف انڈیا ایکٹ کے تحت عمارت کی مانگ کی گئی تھی، جس نے اس وقت کے برطانوی حکمرانوں کو نجی املاک پر قبضہ کرنے کی اجازت دی تھی۔یہ جائیدادیں اس وقت ایک سابق سرکاری اہلکار کے وارثوں کے قبضے میں ہیں۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in