992 سال بعد پہلی بار 21 جنوری 2023 کو نیا چاند زمین کے قریب ترین آئے گا

لگ بھگ ایک ہزار سال بعد نیا چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب پہنچے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق 992 سال بعد پہلی بار 21 جنوری 2023 کو نیا چاند زمین کے قریب ترین آئے گا۔21 جنوری کو نیا چاند زمین سے 2 لاکھ 21 ہزار 561 میل دور ہوگا اور ایسا آخری بار 3 دسمبر 1030 کو ہوا تھا۔رپورٹ میں ناسا کی Jet Propulsion Laboratory کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد یہ بات بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق آئندہ نیا چاند 20 جنوری 2368 کو زمین کے اتنے قریب آئے گا۔تو صدیوں بعد چاند اتنا قریب کیوں آرہا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ چاند زمین کے گرد یکساں دائرے میں نہیں گھوم رہا۔چاند کا مدار بیضوی ہے اور اسی وجہ سے چاند اور زمین کا درمیانی فاصلہ ہر ماہ بتدریج بدلتا رہتا ہے۔چاند کے مدار میں وہ مقام جہاں چاند زمین سے بہت کم دوری پر آجاتا ہے، اسے پیریگی کہتے ہیں جبکہ دور دراز کے مقام کو اپوجی کہا جاتا ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in