پاور بریک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں موبائل فون سروس بھی متاثر
پاور بریک ڈاؤن ہونے کے بعد ملک بھر میں موبائل فون سروس بھی متاثر ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق، کراچی میں بجلی کے بریک ڈاون کے بعد موبائل فون کمپنیوں کی سروسز بھی متاثر ہیں، کئی موبائل فون کمپنیوں کےسگنل نہ آنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیز کو سروسز جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق، صبح سے موبائل نیٹ ورک تنصیبات بیک اپ پاور پر چلائی جارہی ہیں، زیادہ طویل وقت تک بیک اپ پاور پر نیٹ ورک نہیں چل سکتا۔ٹیلی کام سروسزجاری رکھنےکے لیے نیشنل گرڈ سے بجلی کی جلد از جلد بحالی ناگزیر ہے۔اس کے علاوہ، ملک کے بیشتر علاقوں میں ٹریفک سگنلز آپریشنل نہیں رہے، ٹریفک پولیس کی شہریوں سے گاڑی احتیاط سے چلانے کی درخواست کی ہے۔لاہور میں سرکاری و نجی اسپتال بھی متاثر ہیں، ایمرجنسی وارڈز میں جنریٹر بند ہونے لگے، آپریشن تھیٹرز بھی متاثر، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی ٹیسٹ بھی نہیں ہو رہے۔