سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا مزید اضافہ
ملک میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ہی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1286 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 80 ہزار 470 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا دام 4 ڈالر کمی کے بعد 1924 ڈالر فی اونس ہے۔#Gold #PerTola #Prices #Increased #Pakistan #TodayRate
Visited 5 times, 1 visit(s) today