جاپان میں آئندہ چند ہفتوں میں بڑے پیمانے پر زکام کا مرض پھیلنے کا امکان ، ماہرین صحت

جاپان کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آئندہ چند ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر زکام کا مرض پھیلنے کا امکان ہے ۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان میں متعدی امراض کے ایک ماہر توہو یونیورسٹی کے پروفیسر تاتیدا کازوہیرو کا کہنا ہےآئندہ چند ہفتوں میں جاپان میں انفلوئینزا کی بیماری اپنے عروج پر پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ قومی ادارہ برائے متعدی امراض کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے تقریبا 5 ہزار طبی اداروں نے اطلاع دی ہے کہ رواں ہفتے مجموعی طور پر 51 ہزار سے زیادہ افراد انفلوئینزا کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں اِن سات ایام میں فلو کے مریضوں کی فی طبی ادارہ تعداد 10.36 رہی۔انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں محتاط رہیں اور چہرے پر مناسب ماسک پہننے جیسے حفاظتی اقدامات کریں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in