ترکیہ : زلزلے کے بعد موسلادھار بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری
ترکیہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے بعد موسلادھار بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق اس وقت ترکیہ طاقتور مغربی ہواﺅں کی زد میں ہے ،جس کے باعث ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ موسلادھار بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے امدادی ٹیمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور زمین بوس ہونیوالی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام سست روی کا شکار ہے ، امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی امدادی گرمیاں تیز کردی جائیں گی ۔زلزلے کے بعد بد ترین موسمیاتی صورتحال کی وجہ سے ترکیہ کی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔#Turkey#TurkeyQuake#Turkey_earthquake#Snowfall #HeavyRainfall
Visited 2 times, 1 visit(s) today