سونے کی قیمت میں بڑی کمی
ملک میں سونے کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مسلسل چوتھے روز کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ ہی فی تولہ سونا واپس دو لاکھ سے نیچے آگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پیلی دھات کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے ساتھ ہی فی تولہ سونا واپس دو لاکھ روپے سے نیچے آگیا، جو اب کم ہوکر ایک لاکھ 98 ہزار روپے فی تولہ ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1715 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے کے بعد 1880 ڈالر فی اونس ہے۔
Visited 4 times, 1 visit(s) today