ترکیہ اور شام میں زلزلےسے اموات کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی
ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ترکیہ اور شام میں سوموار کو آنے والے خوفناک زلزلے کے بعد اب تک زمین بوس ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ دونوں ممالک میں اموات کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ٓخبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کے باعث ترکیہ میں6ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد ملبے سے مذید افراد کو زندہ حالت میں نکالنے کی امیدیں بھی دم توڑتی جا رہی ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today