پی ایس ایل 8: آج ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا

پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز کم بیک کے خواہاں جبکہ کوئٹہ بھی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی جیت درج کرانے کیلئے پر امید ہے۔پی ایس ایل کے سیزن 8 میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، میزبان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر پہلے معرکے میں سرخرو نہیں ہوسکی۔لاہور قلندرز نے سنسنی خیز معرکے میں ایک رن سے فتح پائی،کپتان محمد رضوان اور شان مسعود اچھی فارم میں ہیں، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ اور خوشدل شاہ بھی میچ ونر ہیں،البتہ انھیں اچھے آغاز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنے کیلیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔دوسری جانب گزشتہ سیزن کی بانسبت متوازن نظر آنے والا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ بھی مہم کا فاتحانہ آغاز کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے گا، مارٹن گپٹل اور جیسن روئے چھکے چھڑا سکتے ہیں۔کپتان سرفراز احمد اننگز کو استحکام دینے کے اہل ہیں، افتخار احمد، عمر اکمل اور محمد نواز بھی بڑا اسکور بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد حفیظ متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بن چکے ہیں،پیس بیٹری میں نسیم شاہ اور محمد حسنین امیدوں کا محور ہوں گے۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in