سجرمنی

سجرمنی کا قصبہ ہیرینجن نمک کے ایک بڑے پہاڑ نما ڈھیر سے معروف ہے- یہ نمک جسے عمومی طور پر ٹیبل سالٹ بھی کہتے ہیں کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے کہ اب یہ علاقہ مونٹی کالی کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ دنیا میں مصنوعی نمک کا سب سے بڑا پہاڑ ہے۔ یہ متعدد قسم کی کھاد، سنتھیٹک ربڑ اور دواؤں کی تیاری میں بھی استعمال ہورہا ہے۔جس کی وجہ سے گزشتہ چند عشروں میں پوٹاش کو نکالنے کا عمل کافی زیادہ ہوا۔ پوٹاش کے ساتھ ایک مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ اس کی کان کنی سے سوڈیم کلورائیڈ بطور بائی پراڈکٹ پیدا ہوتا ہے، تو اس کی وجہ سے اس کو اسٹور کرنے کے لیے جگہ کی ضروت پڑتی ہے۔یہاں پر مائننگ کرنے والی کمپنی نے اس کا حل یہ نکالا کہ اسے یہاں سے چند میل دور واقع قصبےہیرینجن میں جمع کرنا شروع کیا۔اس طرح کئی سالوں تک یہ عمل جاری رہنے سے اب یہاں نمک کا بڑا پہاڑ کھڑا ہوگیا ہے اور مقامی لوگ اسے مانٹی کالی یا کالی منجارو کہتے ہیں جو کہ جرمن زبان میں پوٹاش کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in