بھارتی میزائیل ایک بار پھے بے قابو
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فوج نے راجستھان کے مغربی ضلع جیسلمیر کے پوکھران رینج میں مشق کے دوران تین میزائل غلط فائر کردیے جس سے آس پاس کے علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کی مشق پوکھران میں ہو رہی تھی کہ اس دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے تین میزائلوں کو غلط فائر کیا گیا۔
میزائل مختلف دیہات میں کھیتوں پر گرے جس سے زور دار دھماکے ہوئے –
میزائلوں کے غلط چلنے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی جو مشق کے دوران ہوئی تھی۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today