ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ سابق صدر ٹرمپ اگلے سال پھر صدارتی الیکشن لڑنے پر بضد ہیں، عدالت میں ان پر فرد جرم عائد کی گئی تو انہوں نے الزامات قبول کرنے سے انکار کیا، ٹرمپ پر 2016 کی انتخابی مہم کے دوران فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینیئل کو معاملات چھپانے کی لالچ دیتے ہوئے رقم ادا کرنے کا الزام ہے۔ امریکی تاریخ میں یہ موقع پہلی مرتبہ آیا جب کسی سابق صدر کر مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today