اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فسلطینی شہید

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دو فلسطینی شہید ہوگئے، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ علی الصبح پیش آیا۔فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق ایک نوجوان موقع پر شہادت پا گیا اور دوسرا شدید زخمی ہوا، بعد میں وہ بھی دم توڑ گیا۔نابلس میں ہلال احمر میں ایمبولینس و ایمرجنسی کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا ہے کہ قابض فوج نے نابلس کے خصوصی اسپتال پر زہریلی گیس کے بموں سے حملہ کردیا۔العربیہ ڈاٹ کام کے مطابق قابض فورسز نے چھاپے کے دوران دو شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ پرانے شہر کے قریون محلے سے عزالدین توقان کو اس کے گھر کی تلاشی لینے کے بعد اور فطایر سٹریٹ سے نضال طبنجہ کو حراست میں لیا گیا۔مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض فوج نے نابلس شہر کے متعدد علاقوں پر دھاوا بول دیا اور شہر کے پوشیدہ علاقوں میں تلاشی اور گرفتاری کی کارروائی جاری ہے۔تقریباً دس روز قبل اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ نابلس کے جنوب میں حوارہ میں ایک تیز رفتار فلسطینی گاڑی سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے فائرنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں۔

Israel#

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in