آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی کے بہترین دس بلے بازوں میں پاکستانی محمد رضوان کا دوسرا اور بابراعظم کا تیسرا نمبر ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں ۔جنوبی افریقہ کے رائیلی روسو نے 5 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد کی بھی 10 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 44 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔باولنگ کے شعبے میں افغانستان کے راشد خان ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں ،قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر حارث رو¿ف 5 درجے ترقی کے بعد 11 نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے شاداب خان رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں اور شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے۔نیوزی لینڈ کے ایش سودھی پانچ درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے۔ ٹی ٹوئنٹی آل راو¿نڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔