طورخم میں پہاڑی تودے کے ملبے سے مزید2 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد7 ہوگئی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )طورخم میں پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے سے دبے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر خیبر نےکہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق تمام 7 افراد کا تعلق افغانستان سے ہے، چار روز سے جاری ریسکیو آپریشن میں 25 کنٹینرز بھی ملبے سے نکالے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چار روز قبل طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گر گیا تھا، پہاڑی تودہ گرنے سے کئی کنٹینرز اور کارگو گاڑیاں دب گئی تھیں۔ادھر ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طورخم میں ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑ سے بڑے پتھر گرنا شروع ہو گئے ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاری ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے، پہاڑ کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔
https://twitter.com/hashtag/Torkham
https://twitter.com/hashtag/Landslide
https://twitter.com/hashtag/PakArmy
https://twitter.com/hashtag/RescueOperations