مقبوضہ کشمیر ویلج ڈیفنس گارڈز کو انتہا پسند جتھوں میں تبدیل کیا جا رھا ہے ؛رپورٹ عالمی انسانی حقوق تنظیمیں

راولپنڈی (ویب مانیٹرینگ) ؛ مقبوضہ کشمیر میں ویلج ڈیفنس گارڈز کو آہستہ آہستہ ھندو انتہا پسند جتھوں میں تبدیل کیا جا رھا ہے، ان کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جا رھا ہے ، تربیت دی جارھی ہے اور ان گارڈز میں متعدد جرائم پیشہ افراد کو رکھا گیا ہے-ان خدشات کا اظہار عاملی انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے اپنی رپورٹوں میں کیا ہے- کشمیر ایکشن ویب سائیٹ میں حال ہی میں شائع ھونے والی رپورٹس کے مطابق ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کو جو کہ1995 سے مقبوضہ کشمیر میں کام کر رھی ہیں ان کو 15 اگست 2022 کو بھارتی وزارت داخلہ نے ویلج ڈیفنس گارڈز میں تبدیل کر دیا- دفاعی امور کے ماھرین کا خیال ہے کہ ان جتھوں کو مقبوضہ کشمیر میں ایک منصوبے کے تحت مضبوط کیا جارھا ہے- افغانستان میں دھشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ میں کمی سے موددی حکومت کی انتہا پسند پالیسی کمزور ہوئی ہیں – ان ویلج ڈیفنس گارڈ کو کشمیر میں اسی وجہ سے مضبوط کیا جا رھا ہے- ویلج ڈیفنس گارڈز میں زیادہ تعداد سابقہ ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کی ہے، جن کو بھاری معاوضے پر رکھا گیا ھے اور جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جا رھا ھے- ہر 15 چھوٹے گروپ ایک سینئر ریٹائرڈ فوجی آفیسر کے زیر نگرانی کام کریں گے البتہ دکھاوے کے لئے ان کو پولیس کے ضلعی سربراہ کے نیچے رکھا گیا ھےاس وقت مقبوضہ کشمیر کے راجوڑی اور پونچھ کے اضلاع میں بھارتی فوج اور CRPF پانچ ہزار ہندوؤ ں کوتربیت دے رہی ھے- یہ ویلج ڈیفنس کمیٹیاں 1989سے ہی بڑی تعداد میں کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث رہی ہیں – ۲۰۱۶ میں کشمیر میں قائم حکومت نے اور اندانی حقوق کی تنظیموں نے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے متعدد ارکان کے خلاف قتل، عصمت دری، فسادات اور بھتہ خوری سمیت تقریباََ 200 سے زائد کیسز کی طرف بھارتی حکومت کی توجہ دلوائی تھی –

KashmirisLifeMatter

PakArmy

IndiaOccupiedKashmir

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in