مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر، بجلی مزید مہنگی ہوگئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی ہے، نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔نیپرا کی جانب سے اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔سی پی پی اے حکام کے مطابق جو ایل این جی ہم استعمال نہیں کرسکتے اس کا بوجھ بجلی صارفین پر پڑتا ہے۔ ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ مارچ میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کا کوئی خط لکھا گیا؟حکام سی پی پی اے نے کہا کہ سی پی پی اے نے مارچ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا لکھا تھا، سی پی پی اے نے ایل این جی مکمل استعمال کرنے کا کہا تھا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in