بھارتیوں کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، رابعہ کلثوم
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ابھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے بیان کے بعد بھارتیوں کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’میں پیپلز پارٹی کی مداح تو نہیں ہوں لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’بلاول بھٹو نے حال میں بھارت میں اور اس سے قبل دنیا بھر میں مختلف مواقعوں پر اسلاموفوبیا پر کھل کر بات کی ہے۔انہوں نے عمران خان سے بلاول بھٹو کا موازنہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’بلآخر عمران خان کے بعد کوئی تو ہے جو مسلمان ہونے سے گھبراتا نہیں ہے اور کسی سے ڈرے بغیر بین الاقوامی سطح پر اسلاموفوبیا پر کھل کر بات کرتا ہے‘۔انہوں نےبلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور بھارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔