گرمی کی شدت میں اضافہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں عوام کا گرمی سے برا حال ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے دادو اور مٹھی میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔اس کے علاوہ سبی میں 47، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 44 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ادھر رات گئے جہلم، قصور، ساہیوال، حافظ آباد اور پاک پتن سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

HotWeather

HeatWave

SummerSeason

Pakistan

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in