پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان اور کاروبار کو اربوں کا منافع
المی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ممکنہ معاہدہ کی پہلی قسط ملنے کے اثرات، سعودی عرب سے اربوں ڈالرز موصول ہونے کے باعث سٹاک ما رکیٹ پر چھائی غیر یقینی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز حصص مارکیٹ میں 100 انڈیکس 359.16 پوائنٹس کی تیزی پر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران تیزی کے باعث مزید تین حد بحال ہوئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 45300، 45400، 45500 شامل ہیں۔کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 45514.95 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اس دوران 20 کروڑ 67 لاکھ 4 ہزار 768 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں 60 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today