علاقے میں دھشت گردوں کا صفایا بھی، امن بھی، ترقی بھی اور تعلیم بھی ؛ شمالی وزیرستان میں ایک نئی داستان رقم ھو رھی ھے
شمالی وزیرستان کے دورافتادہ شاخیمار گاؤں میں گرلز سکول کا افتتاح – یہ علاقہ جو رزمک سے بیس کلومیٹر مشرق کی طرف اور میران شاہ سے اسی (80) کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے، کبھی دھشت گردوں کا ٹھکانہ ہوا کرتا تھا- دس ھزار آبادی والے علاقے میں ایک بھی سکول نہیں تھا- آج چار سو بچیوں نے سکول میں خوشی کے ترانے گائے- مستقبل کے ان معماروں کے لئے پاک فوج کا ایک اور تحفہ-
بہتر مستقبل اور خوشحال وزیرستان میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم بچیوں کا جوش وخروش دیدنی!!!
وہ جب آتے ہوئے مجھ کو گلے تم نے لگایا تھا
امان اللہ کہا مجھ کو، میرا بیٹا بلایا تھا
خدا کے امن کی راہ میں کہاں سے آگیا تھا وہ
جہاں تم چومتی تھیں ماں وہاں تک آگیا تھا وہ
میں ایسی قوم سے ہوں جس کے وہ بچوں سے ڈرتا ہے۔
مجھے جانا پڑا ہے پر میرا بھائی کرے گا اب
میں جتنا نہ پڑھا وہ سب میرا بھائی پڑھے گا اب
ابھی بابا بھی باقی ہیں، کہاں تک جا سکو گے تم
ابھی وعدہ رہا تم سے، یہاں نہ آسکو گے تم
#SaviorsOfNation
#SaviorsOfPakistan
#AsimMunir