پاکستانی نژاد کرکٹر کیساتھ نسلی امتیاز برتنے پر یارکشائر کاؤنٹی پر جرمانہ
یارکشائر کاؤئنٹی پر نسلی تعصب برتنے پر 4 لاکھ پاؤنڈز جرمانہ عائد اور 48 پوائنٹس سے بھی محروم کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ڈسپلن کمیٹی نے جرمانہ پاکستانی نژاد کرکٹر عظیم رفیق کی شکایت پر لگایا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عظیم رفیق نے گزشتہ سال نسلی تعصب کا انکشاف کیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یارکشائر کاؤئنٹی نے جرمانہ اور سزا کو تسلیم کیا، اور کہا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کےلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ اس کھیل میں نسلی تعصب کی کوئی گنجائش نہیں
یارکشائر کاؤئنٹی پر گزشتہ ماہ دو سال کی پابندی اور 3 لاکھ پاونڈز جرمانہ عائد کیا گیا تھا، کیس کی مزید سماعت کے بعد جرمانہ 4 لاکھ پاونڈز کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یاکشائر کاؤنٹی کو 48 پوائنٹس سے بھی محروم ہونا پڑا۔