آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دو روزہ دورے پر جمہوریہ ازبکستان پہنچ گئے ۔
دورے کے دوران، آرمی چیف نے ازبکستان کے صدر، وزیر دفاع اور ازبکستان کی اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کے چیئرمین اور سیکریٹری سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران COAS نے باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ سی او اے ایس نے ازبکستان کی ملٹری فورسز کی تربیت اور تیاری کے معیار اور علاقائی سلامتی کے امور کے بارے میں ان کی معیار کو سراہا۔
وزارت دفاع پہنچنے پر جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آرمی چیف نے نے تاشقند میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today