![](https://sochvichar.tv/wp-content/uploads/2024/02/XCUnSUhZLrs.jpg)
روزگار کے وسیع مواقع
روزگار کے وسیع مواقع
اکثر لوگ ایسے شخص کے ملازم ہوتے ہیں جس نے کوشش کو کبھی ترک نہیں کیا ہوتا۔ کوشش کرنے سے انسان لازمی کامیاب ہوجاتا ہے۔ ایسے ہی چند لوگوں میں سر انور صاحب کو بھی شمار کیا جاتا ہے جو راولپنڈی کے ایک چھوٹے سے ”تھاتھی“ نامی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ مشکل سے گزر بسر کرنے والے گھرانے میں پیدا ہونے والے انور صاحب نے ان تھک کوششوں سے اپنا نام بنایا۔ انگلینڈ جیسے ملک میں 30 سے زیادہ بیسٹ وے ڈیپارٹمنٹل سٹور بنائے۔ انگلینڈ کے 500 ارب پتی لوگوں میں شامل ہوئے۔ پاکستان میں ستارہ ہلال احمر سے نوازا گیا اس کے علاوہ اور بھی بہت سے ایوارڈز وصول کیے۔ اس مقام تک پہنچنے کے لیے انھوں نے کسی سے قرض لیا ، چوری کی اور نا ہی ڈاکہ ڈالا تھا بلکہ ایک چھوٹے سے کھوکھے سے ٹافی ، بسکٹ ، ضروری اشیاء وغیرہ سے سفر شروع کیا اور اس مقام تک پہنچ گئے ، آپ بھی اسی طرح ترقی کرسکتے ہیں۔