پاکستان سعودی فنڈپروگرام کےتحت 3کروڑ 27 لاکھ بیرل خام تیل درآمدکرےگا
پاکستان موخر ادائیگی پر پٹرولیم مصنوعات کی اپنی ضروریات پوری کرنے کےلئے ترقی کےلئے سعودی فنڈ کے ساتھ کئے گئے ایک معاہدے کے تحت رواں سال تقریباً تین کروڑ ستائیس لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرے گا۔پاک عرب ریفائنری کمپنی لمیٹڈ اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ رواں سال بالترتیب ایک کروڑ اڑسٹھ لاکھ نوے ہزار اور ایک کروڑ اٹھاون لاکھ دس ہزار بیرل تیل برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ معاہدے کے مطابق ایک سال کےلئے دس کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل موخر ادائیگی پر برآمد کیا جاسکے گا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today