یوکرین، نیپرو ایئرپورٹ روسی شیلنگ سے تباہ، شہر میں کچھ نہیں بچا، انتظامیہ
یوکرین کے شہر نیپرو کا ایئرپورٹ روس کی شیلنگ سے تباہ ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے خبر ایجنسی نے شہری انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیپرو ایئرپورٹ پر ایک اور حملہ ہوا، جس کے بعد اب وہاں کچھ نہیں بچا ہے۔ شہری انتظامیہ کے مطابق حملے میں ایئرپورٹ اور اطراف کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے۔شہری انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق معلومات جمع کی جارہی ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today