پنجاب حکومت نے کُل ترقیاتی بجٹ میں سے 400 ارب روپے صوبہ کی مختلف ترقیاتی سکیموں پر خرچ کر لئے

    پنجاب حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 کے کُل ترقیاتی بجٹ میں سے 22 اپریل تک 400 ارب روپے صوبہ کی مختلف ترقیاتی سکیموں پر خرچ کر لئے ہیں جو کہ صوبے کی تاریخ میں اب تک کسی بھی مالی سال کے فنڈز کا سب سے زیادہ استعمال ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اے ڈی پی فنڈز کا ریکارڈ سالانہ استعمال 411 ارب روپے ہے جو مالی سال 2017-18 میں استعمال کیا گیا۔ پی اینڈ ڈی کا مقصد 30 جون 2022 تک 550 ارب روپے سے زیادہ کا نیا ریکارڈ استعمال کرنا ہے۔مالی سال کی دوسری ششماہی کے لیے چھ ماہ کے پروجیکشن فریم ورک میں اس بڑے پیمانے پر استعمال میں کافی مدد ملی اور ٹریکنگ اس فریم ورک کے مطابق مالی سال کے اختتام تک کی جائے گی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in