رنویر یا رنبیر ۔۔؟ ڈیشاپٹانی کی پہلی محبت کون تھا؟ اداکارہ کا انکشاف

ممبئ(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار رنبیر کپور ان کی پہلی محبت تھے اور وہ انہیں اب بھی بے حد پسند ہیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا ‘رنبیر کپور میرے پہلے سلیبریٹی کرش تھے، اپنے اسکول کے دنوں میں ، میں رنبیر کی سب سے بڑی فین ہوا کرتی تھی’۔اداکارہ نے بتایا ‘اسکول سے اسکوٹر پر گھر جاتے وقت راستے میں لگے رنبیر کے پوسٹر دیکھا کرتی تھی، اسی وجہ سے متعدد بار میرا خوفناک ایکسیڈنٹ ہونے سے بچا’۔دیشا سے سوال کیا گیا کہ کیا کبھی آپ نے رنبیر سے اپنی محبت کا اظہار کیا یا انہیں بتایا کہ وہ آپ کا کرش تھے؟جواب میں اداکارہ نے کہا ‘میں نے رنبیر کو کبھی نہیں بتایا لیکن ارادہ ہے انہیں بتاؤں کہ وہ مجھے کتنا پسند تھے’۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نےاپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007 میں فلم ‘سانوریا’ سے کیا تھا جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سونم کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔اداکارہ دیشا پٹانی نے 2016 میں بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس فلم میں مرکزی کردار آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے نبھایا تھا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in