عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ہو گئی۔ پام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 91 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 88.19 ڈالر ہو گئی ۔ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 93 سینٹ کمی کے بعد96.3 ڈالر پر آ گئی ۔عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ پام آئل کی فی ٹن قیمت 4.87 ڈالراضافے کے بعد  بڑھ کر 831.60 ڈالر ہو گئی۔ سونے اور چاندی سمیت  قیمتی دھاتوں  کے ریٹ گر گئے ۔ سونے کی فی اونس قیمت میں 17.30 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت کم ہو کر 1648 ڈالر ہو گئی۔چاندی کی فی اونس قیمت 29 سینٹ کمی  کے بعد 19.20 ڈالر ہو گئی۔ کاپر کی فی گرام قیمت 87 سینٹ کم ہو کر 3.47 ڈالر ہو گئی ۔ پلا ٹینم کی فی اونس قیمت 17.90 ڈالر کی کمی سے 949.50 ڈالر پر آ گئی ۔۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in