ملائکہ اروڑہ نےارجن کپور سے شادی کے حوالے سے بتا دیا
بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے اپنی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑہ نے اپنے نئے شو ’ موونگ ان ود ملائکہ ‘ میں ارجن کپور سے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس بارے میں بات کی ہے۔ مجھے لگتا ہے میں رشتے بنھانے میں بہتر انسان ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جب بھی جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ صرف اس لیے کہ میں خوش رہنا چاہتی ہوں۔ڈانسر کا کہنا تھا کہ آج جو انسان میری زندگی میں ہے وہ مجھے خوش رکھتا ہے، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ دنیا اس کے بارے میں کیا سوچتی ہے۔ملائکہ اروڑہ کا نیا شو ’ موونگ ان ود ملائکہ‘ کا آغاز گزشتہ روز اسٹریمنگ سروس ’ڈزنی پلس‘ سے ہوا ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today