برطانیہ:اسٹریپ اے انفیکشن پھیلنے لگا،8 بچے ہلاک

برطانیہ میں بیکٹیریل انفیکشن اسٹریپ اے نے 8 بچوں کے جان لے لی۔ برطانیہ میں بیکٹیریل انفیکشن اسٹریپ اے تیزی سے پھیلنے لگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئےبیکیڑیا انفیکشن سے اب تک 8 بچےانتقال کرچکے ہیں۔مرنے والوں میں ایک برٹش پاکستانی بچہ بھی شامل ہے۔4 سالہ محمد ابراہیم علی کا تعلق بکنگھم شائر سے تھا۔ حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے انفیکشن کا شکار ہو کر مارے جانے والوں بچوں کی عمر 5 سال سے کم ہے۔برطانوی حکومت کی جانب سے انفیکشن کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ انفیکشن جسمانی رابطے، چھینکنے یا کھانسنے کے ذریعے پھیلتا ہے۔گروپ A اسٹریپٹوکوکس بیکٹیریم انفیکشن عام طور پر گلے میں خراش، بخار یا جلد پر خارش اور سرخ رنگ کے دھبوں کا سبب بنتا ہے۔ اس کے اثرات عموماً مہلک نہیں ہوتے لیکن بعض کیسز میں بیکٹریا سے متاثرہ مریض شدید بیمارہو جاتا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in