ہم ایک میچ کے بعد اپنا اسٹائل تبدیل نہیں کرسکتے ، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہےکہ انگلینڈ ٹیم ایک نیا طریقہ لے کر آئی ہے، ہم ایک میچ کے بعد اپنا اسٹائل تبدیل نہیں کرسکتے یہ وقت کے ساتھ ہوتا ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جو پلان ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے، جو فاسٹ بولرز ٹیم میں ہیں انہی پر انحصار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم صورتحال کے مطابق ضرور کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، پہلا ٹیسٹ ہمارے ہاتھ میں تھا جو نہیں جیت سکے، ہماری غلطی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہے، ہمارا پلان ہے کہ آئندہ میچز میں جارحانہ کھیلیں گے۔کپتان نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں، ہمیں ان کو فٹ رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اظہر علی کے مستقبل کا میں یہاں بیٹھ کر فیصلہ نہیں کرسکتا، وہ سینئر کھلاڑی ہیں فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، کپتان کی حیثیت سے اظہر علی کو سپورٹ کروں گا۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in