دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج کراچی پہنچے گی
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر آج صبح دبئی کے راستے کراچی پہنچے گی۔نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ایئر لائن کی پرواز سے دبئی کے راستے دورہ پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اور آفیشلز لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کر کے جمعرات کو علی الصباح دبئی پہنچیں گے۔نیوزی لینڈ ٹیم آج صبح امارات ایئر لائن کی پرواز سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی جہاں ٹیم کی آمدورفت کے لیے خصوصی پروٹوکول اور سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today