سارہ خان نے کا فلک شبیر کے ساتھ کام کرنے سے انکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ سارہ خان نے ایک بار اپنے شوہر فلک شبیر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔فنکاروں کی اس جوڑی نے حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو ’دی مرزا ملک شو‘ میں شرکت کی۔اس شو میں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ سارہ خان نے بتایا کہ انہیں ڈانسنگ نہیں پسند، وہ بہت شرمیلی انسان ہیں، اگر وہ بند کمرے میں بھی ہوں تو بھی بہت شرمیلی ہیں کہ بند کمرے میں بھی ڈانس نہیں کریں گی۔اداکارہ سارہ کے جواب کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حال ہی میں پنجاب میں ایک گانے کی شوٹنگ مکمل کی ہے، جس کا نام ’بلو رانی‘ ہے، اس کے لئے سارہ سے درخواست کی کہ اس میں ڈانس کرلو، اس کا ایک سگنیچر اسٹائل ہے جس میں ایک دو ٹھمکے لگانے تھے، لیکن انہوں نے منع کردیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے اصرار کے باوجود سارہ نے ڈانس نہیں کیا پھر انہیں مجبوراً دوسری ماڈل ہایئر کرنی پڑی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in