سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔سرفراز احمد 3 یا اُس سے کم ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر بن گئے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے 4 سال بعد ٹیم میں واپسی پر ناقدین کو اپنے بلے سے زور دار جواب دے دیا۔سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سریز میں 335 رنز بنائے، انہوں نے سیریز کی چاروں اننگز میں شاندار بیٹنگ کی۔وکٹ کیپر بیٹر نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 نصف سنچریوں کی بدولت 139 رنز اسکور کیے جبکہ دوسرے میچ میں وہ ایک سنچری اور ایک نصف کے ذریعے 196 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔یوں سرفراز احمد نے دونوں ٹیسٹ میچز کے دوران 3 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنائی، ان کا ہائی اسکور 118 رنز رہا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in