بھارت کے چڑیا گھر میں چیتے کے بچے کا نام اداکارہ روینا ٹنڈن کے نام پر رکھ دیا گیا


بھارت میں کڑاکے کی سردی کے پیش نظر اداکارہ روینا ٹنڈن نے کان پور چڑیا گھر میں چیتے کے بچے کو سردی سے بچانے کیلئے ہیٹرز اور ضروری دوائیاں بھیجی ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے چیتے کے بچے کا نام روینا ہی رکھ دیا ۔ بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن جانوروں میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے جنگلی حیات کی خیر سگالی سفیر بھی بنایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کان پور چڑیا گھر میں چیتے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جسے سردی سے بچانے کیلئے اداکارہ کی جانب سے ہیٹر ز اور ضروری دوائیاں بھیجی گئیں۔کان پور چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ روینا ٹنڈن کا شکریہ ادا کیا گیا اس ویڈیو پوسٹ میں انہیں نے یہ بھی بتایا ہے کہ نومولود کا نام روینا رکھا ہے۔انتظامیہ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے روینا کی جانب سےاس عمل کو سراہتے ہوئے چڑیا گھر انتظامیہ کے کام کی تعریف بھی کی گئی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in