پی ایس ایل 8: کوئٹہ میں نمائشی میچ آج کھیلا جائے گا
کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا نمائشی میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کوئٹہ اور پشاور کی ٹیموں کے کھلاڑی اور حکام کوئٹہ پہنچ گئے، میچ کیلئے 13 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔کوئٹہ میں میچ کیلئے سٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 4 ہزار سے زائد پولیس اور ایف سی کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔پی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور معین خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے ۔ اداکار ایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز سٹارز بھی کوئٹہ پہنچے ہوئے ہیں۔نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کرینگے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم قومی کپتان بابراعظم کی زیر قیادت میدان میں اتریں گے۔