پاکستان سپر لیگ کا سپر کرکٹ میلہ لاہور پہنچ گیا

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا سپر کرکٹ میلہ لاہور پہنچ گیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاورزلمی کا میچ آج ہوگا۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا سجنے کو تیار ہے۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے اسکواڈ نے پری میچ پریکٹس کی، بیٹرز نے پاور ہٹنگ تو باولرز نے لائن اینڈ لینتھ پر گیند بازی کرنے کی مشقیں کی۔پری میچ پریس کانفرنس میں شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں۔ بابراعظم دنیا کرکٹ کے عظیم بلے بازی ہیں، ان کے خلاف جیت کیلے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے۔نیٹ میں ان کو باؤلنگ کرکے بہت مزا آتا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ میچ جیتیں۔پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ لاہور ہوم گراؤنڈ ہے۔ پچھلے میچز میں کی گئی غلطیاں بھلا کر نئے سفر کا آغاز کریں گے۔انہوں نے شاہین آفریدی کے ساتھ اپنے مقابلے کو ایک چیلنج قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ  شاہین آفریدی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں، ان کو کھیل کر اچھا لگتا ہے۔ اکٹھے رہتے ہیں لیکن آپس میں ہمارا مقابلہ رہتا ہے ۔کوشش ہوتی ہے کہ ایک دوسرے سے اچھا کھیلیں۔قذافی اسٹیڈیم میں میچ سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے شروع ہوگا ۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in